گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سی آئی اے پولیس کی کارروائی، سسرالیوں کے گھر واردات کرنے والا داماد گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور 11 تولے طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے۔
چند ماہ قبل تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کنگنی والا کے رہائشی محمد مصطفے کی طرف واردات ہوئی جس میں 7 لاکھ سے زائد نقدی اور 15 تولے طلائی زیورات چوری ہو گئے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے کارروائی شروع کر دی لیکن ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا کیونکہ ملزم محمد مصطفے کا داماد نوید تھا جو کہ واردات کو ٹریس کرنے کے لئے پولیس کے ساتھ ہر طرح کی کارراوئی میں بھی شامل رہا۔
کیس جب سی آئی اے کے پاس گیا تو ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے ملزم نوید کی تفتیش کی جس پر ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ڈی ایس پی سی اؔٓئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 11 تولے طلائی زیورات برامد کر لئے گئے۔