کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے لوگو ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، مارخورکے بجائے پرانا لوگو استعمال کیے جانے کیلئے ای میل جاری کر دی گئی۔
سی ای او کا کہنا ہے گریٹ پیپل فلائی ود پر مبنی پرانے لوگو کا استعمال کیا جائے، ایئرلائن کی اسٹیشنری سمیت تمام پلیٹ فارمز پر پرانا لوگو بحال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مارخور کا نشان پرانی انتظامیہ نے متعارف کیا تھا، مارخور کے لوگو کی تیاری پر کروڑوں خرچ ہوئے۔