کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا معاملہ، ائیرلائن انتظامیہ نے 3 درجن پائلٹ اور میزبانوں کے لائسنس بحالی کی درخواست کر دی۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ارسال مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اسناد متعلقہ اداروں کو تصدیق کیلیے روانہ کی جا چکی ہیں، تصدیقی خطوط موصول ہوتے ہی عملے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ تعلیمی اداروں کی رپورٹ تک لائسنسز بحال کر دئیے جائیں۔
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 2 روز قبل تعلیمی اسناد کی عدم فراہمی پر متعدد پائلٹس اور میزبانوں کے لائسنس معطل کر دئیے تھے۔