لاہور: (دنیا نیوز) آئل لیک، نٹ بولٹ بھی ٹوٹ گئے، پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا، کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
لاہور سے ابوظہبی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 263 لینڈنگ کے کچھ ہی منٹ بعد طیارے کے انجن سے آئل لیک ہونا شروع ہوگیا، انجن نمبر ایک کے فلٹر پلانٹ کے 4 نٹ بولٹ بھی اچانک ٹوٹ گئے، کپتان نے لاہور ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے ہیوی ویٹ ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس کے بعد کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک انجن سے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا۔
واقعہ کا پی آئی اے سی ای او نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے شعبہ انجینئرنگ سے وضاحت طلب کرلی۔