لاہور: ( روزنامہ دنیا) سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے نے لاہور سے جدہ کے کرایوں میں چار ہزار روپے کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔
لاہور سے جدہ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک کرایہ دو طرفہ 72 ہزار وصول کیا گیا تھا۔ 12 ربیع الاول کا دن گزرتے ہی اکانومی کلاس کے کرایہ میں 4 ہزار کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد کرایہ 68 ہزار ہو گیا ہے۔
رواں سال کرایوں میں اضافے اور عمرہ زائرین پر لگنے والے ٹیکسز کی وجہ سے سعودی عرب جانے والوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کم رہی۔