کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم دے دیا۔ پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق مقررہ حد سے 30 پونڈ اضافی وزن کی صورت میں ہر فضائی میزبان کو ہر ماہ 5 پونڈ وزن گھٹانا ہو گا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اضافی وزن والے فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں، جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5 فٹ 5 انچ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔