اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود علیمہ خان کی جانب سے کوئی ادائیگی نہ کی جاسکی، ٹیکس ادائیگی کے لیے مزید 13 دن مانگ لئے۔ ایف بی آر سے 14 جنوری تک وصولیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 13 دسمبر کے بعد 167 ملین روپے کی ادائیگیاں ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی، انہوں نے 29.4 ملین روپے ادا کرنے ہیں تاہم ان کا موقف ہے کہ وہ 13 جنوری تک رقم جمع کرا سکتی ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے جو پاکستان سے اڑا کر لے جایا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کیسز سے تین ہزار ارب مل سکتے ہیں۔