گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں زہریلی اشیاء کھانے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلی اشیا کا تعین نہیں ہو سکا۔
گوجرانوالہ کے علاقےوحدت کالونی میں زہریلی اشیاء کھانے سے 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افرادکو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔حالت غیر ہونے والوں میں میاں بیوی اور 6 بچے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو گوجرانوالہ کے مطابق زہریلی اشیا کا تعین نہیں ہو سکا، متاثرہ افراد کو ہوش آنے پر معلوم ہوگا کیا کھانے سے حالت غیر ہوئی۔