گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں نے ذہنی معذور سمیت 2 افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف علاقہ مکینوں نے جی روڈ بلاک کر کے سخت احتجاج کیا۔
یہ واقعہ تھانہ دھلے میں پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے فیاض نامی شخص پر بھی تشدد کیا اور اسے زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑک پر آگئی، گھیراؤ کرنے پر اہلکار سرکاری موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
اہل علاقہ نے واقعہ پر جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا، پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے، اہل علاقہ نے حکومت سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔