گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) علاقائی بنچ کےمعاملے پر عدالتوں کی تالہ بندی کا سلسلہ آج چھٹے روز بھی جاری ہے، جوڈیشل آفیسرز اور سٹاف عدالتوں میں نہ پہنچ سکے ۔ عدالتی امور ٹھپ ہونے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں سائل انصاف کے حصول کیلئے پریشانی کا شکارنظر آئے۔
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بارنےضلع کچہری کےداخلی دروازوں کوتالےلگاکربندکردیا، لاہور ہائیکورٹ علاقائی بنچ کےمعاملے پر وکلا کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ پولیس مقامیانتظامیہ اور سیشن جج کی تالہ بندی ختم کروانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں جس کے باعث عدالتی معمولات معطل ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے چند روز قبل احتجاج کے دوران وکلا نے ضلع کچہری میں توڑ پھوڑ کی، مقامی اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ میٹنگ روم میں ہلہ بول کر کھینچا تانی کرتے رہے اور پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی۔