گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامونکی میں کارروائی کر کے جدید نوعیت کی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی، دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، گیٹ وے کے زریعے بیرون ممالک سے آنیوالی انٹرنیشنل فون کالز کو کنٹرول کیا جاتا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامونکی میں کارروائی کرتے ہوئے جدید نوعیت کی گیٹ وے ایکسچینج پکڑلی، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں موبائل سمیں، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد کر لئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے گیٹ وے کے زریعے بیرون ممالک سے آنیوالی انٹرنیشنل فون کالز کو کنٹرول کیا جاتا تھا اور کالز کو پی ٹی اے کا سسٹم بھی چیک نہیں کر سکتا تھا۔ گیٹ وے کے زریعے فون کرنیوالے کالرز کی شناخت بھی ممکن نہیں تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔