گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سردی کی آمد کیساتھ ہی گوجرانوالہ میں گیس نے عوام سے منہ موڑا لیا، شہری لکڑیاں خریدنے ٹالز پر پہنچ گئے، مہنگے داموں ملنے والی لکڑیوں اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
سردیوں کے آغاز سے ہی شہر کے مختلف علاقے گیس سے محروم ہوگئے، شہری خشک لکڑی اور کوئلے کو بطور ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں کی اسی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑی اور کوئلہ فروخت کرنے والوں نے اس کی قیمت میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے۔
ٹال کے مالکان نے خشک لکڑی کے بالن کی قیمت میں دو سو روپے فی من اضافہ کر دیا ہے جبکہ کوئلہ کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بل پورے ادا کرتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ کم از کم اتنی گیس فراہم کی جائے جس سے گھر کا چولہا چلتا رہے۔