نارووال: (دنیا نیوز) نارووال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے خاتون نے 2 سالہ بچی کو اغواء کر لیا۔
نارووال ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 2 سال کی بچی مبینہ طور پر اغواء کرلی گئی۔ نامعلوم خاتون مریضہ کلثوم کے لیے کمرے میں گئی اور بچی کو لیکر غائب ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون بچی کو اغواء کرنے کے بعد رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس نے ہسپتال پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔