لاہور: (روزنامہ دنیا) شہر میں قتل و ڈکیتی کی واردتوں کیساتھ ساتھ بچوں سے زیادتی کے کیسوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے 31 اگست تک قتل کی 82 وارداتیں رپورٹ کی گئیں جن میں صرف 23 مقدمات کے چالان پیش کیے جاسکے۔ قتل کے 49 مقدمات زیر تفتیش ہیں اور قتل کے 8 واقعات کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ 2 ماہ کے دوران ڈکیتی کی 580 وارداتیں ہوئیں جن میں سے 494 زیر تفتیش ہیں۔
شہر بھر میں موٹر سائیکل چھیننے کی 115 وارداتیں ہوئیں جن میں سے 91 زیر تفتیش ہیں۔ شہریوں سے کار چھینے کی 91 وارداتیں ہوئیں اور 81 گاڑیوں کے مقدمات زیر تفتیش ہیں، اسی دوران لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے۔