لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گروہ سرگرم، ماڈل ٹاؤن پولیس نے تین کارندے پکڑ لئے، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق بچوں کے ساتھ بد فعلی اور ویڈیو سکینڈل میں ملوث تینوں ملزم آپس میں کزن ہیں۔ گرفتار ملزموں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم صرف کوٹ لکھپت میں بچوں سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ ملزم ظہیر، کامران اور قاسم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
ملزمان معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بناتے تھے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے پولیس نے کیس پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔