فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں بچوں سے ذیادتی کرنے والا درندہ صفت امام مسجد رنگے ہاتھوں گرفتار، امام مسجد کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں امام مسجد عثمان ساتھیوں سمیت 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا جسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پنجاب سمیت فیصل آباد میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تیزی آرہی ہے اور پولیس بچوں کو درنگی کا نشانہ بنانے والے بھڑیوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں رواں سال 844 بچے زیادتی کا نشانہ بن چکے ہیں اور روزانہ 4 بچے جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بچوں سے زیادتی کے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کیا ہے، جس میں بچوں سے زیادتی کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان ملزمان کی سخت نگرانی اور رہائش تبدیل کرنے پر متعلقہ تھانہ کو مطلع کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔