سیالکوٹ: (دنیا نیوز) قانون کے رکھوالے اہلکار شادی کی تقریب میں بن بلائے مہمان بن کر آ گئے اور یہیں پر بس نہیں کی بلکہ وردی کے وقار کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے رقاصاوں کے ساتھ ڈانس بھی کرتے رہے۔
محکمہ پولیس میں کرپشن کی کہانیاں تو آئے روز سننے میں آتی ہیں تاہم قانون پر عملدرآمد کروانے والے ادارے کے اہلکار اب اتنے منہ زور ہو گئے ہیں کہ انھیں کسی کا ڈر نہیں رہا، نہ ہی محکمانہ انکوائری اور نہ ہی کسی اعلی افسر کے سامنے جواب دہی کا۔ ویڈیو اور انٹرنیٹ کے دور میں بھی دیدہ دلیری سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے سے باز نہیں آتے۔
سیالکوٹ میں انجام پانے والی شادی میں بن بلائے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہو گئی جب وہ رقاصاوں کے ساتھ ڈانس کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس اہلکاروں نے وردی کے وقار کا بھی خیال نہ کیا اور ایک شیر دل اہلکار رقاصہ پر نوٹ بھی نچھاور کر تا رہا۔