ملتان: (دنیا نیوز) زکریایو نیورسٹی ملتان میں لڑنے جھگڑنے والے طلبا کو 15 روز کیلئے معطل کر دیا گیا، واقعے سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معطل کیے گئے طلبا ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ دوسری جانب طلبا تنظیموں میں تصادم کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، جس میں جھگڑے کا ذمہ دار دونوں تنظیموں کو قرار دیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے جھگڑوں کی روک تھام کے لیے پولیس کو یونیورسٹی میں چوکی بنانے کی درخواست بھی کی ہے۔