لاہور: (دنیا نیوز) ایک اورننھی جان سفاکیت کا نشانہ بن گئی، گوجرانوالہ میں مالکن نے معصوم گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، حالت نازک ہونے پر لاہور منتقل کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں وسیم نامی شخص کی بیوی نے گھریلو ملازمہ 12 سالہ خدیجہ کو ڈندوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد استری سے اس کے جسم کو جلا دیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ بچی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ خدیجہ نوشہرہ ورکاں کے رہائشی وسیم کے گھر گھریلو ملازمہ تھی، وسیم کی بیوی نے اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر برہنہ کر کے جسم کو استری سے جلاتی رہی۔
ورثاء کے مطابق خدیجہ کے جسم پر استری اور زخموں کے نشانات بھی واضح نظرآ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس کارروائی کرنے سے انکاری ہے۔