گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑاہوا،جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق جھگڑے کا یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعہ پر شوکت اور آصف گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران دونوں طرف سے گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،
اس دوران علاقہ میدان جنگ کی شکل اختیار کر گیا جبکہ ملزمان نے جھگڑے کے دوران سیدھی فاٸرنگ بھی شروع کر دی۔ جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کے دس افراد زخمی ہو گٸے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر 8افراد کو حراست میں لے کر کاررواٸی شروع کر دی ہے۔