گوجرانوالہ: موبائل کمپنی کی فرنچائز سے ڈاکو 3 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

Last Updated On 03 October,2019 01:45 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے قریب شیخوپورہ روڈ پر موبائل کمپنی کی فرنچائز میں ڈکیتی واردات کے دوران 2 ڈاکو 3 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کا یہ واقعہ شیخوپور روڈ پر موبائل کمپنی کی فرنچائز میں پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو فرنچائز میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر خواتین سمیت دیگر عملہ کو یرغمال بنا کر تین لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

موصول ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے صاف دیکھا جا سکتا ہے، دوسری طرف پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔