گوجرانوالہ: دو گروپوں میں تصادم، چار طالبعلم شدید زخمی

Last Updated On 05 December,2019 04:17 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ملک کی بڑی ڈویژن میں سے ایک گوجرانوالہ میں دو طلبہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث چار طالبعلم شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کا استعمال کیا گیا۔

دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کے استعمال کے بعد چار طالب علم شدید زخمی ہو گئے، زخمی طالبعلموں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری طرف طالبعلموں نے اس دوران احتجاج کیا اور جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا جس کے بعد ٹریفک گھنٹوں جام رہی۔