گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں، بچیوں کے لواحقین نے احتجاجا سول ہسپتال کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کو بخار اور گلہ خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹرز کے غلط انجکشن لگانے کے باعث دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں، مرنے والوں میں جناح روڈ کی ایک سالہ ایمن اور ترگڑی کی 3 سالہ فاطمہ شامل ہے۔
دوسری طرف ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم کے مطابق دونوں بچیاں نمونیہ کا شکار تھیں جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، دونوں بچیوں کو لائف سیونگ انجیکشن لگائے گئے تھے۔