گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں رواں سال جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 22 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔ شہری ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں 50 کروڑ روپے کے قریب مال سے محروم ہو گئے۔
گوجرانوالہ میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سال 2019کے دوران اڑھائی ہزار کے قریب چھینا جھپٹی کی وارداتیں ہوئیں جن میں شہری 1 ہزار کے قریب موٹر سائیکلوں، 47 کاروں اور اڑھائی سوکے قریب مویشیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
ضلع بھرمیں دوران ڈکیتی 15 جبکہ زیادتی کے بعد 4 بچوں سمیت 190افراد قتل کر دیے گئے، 10 گینگ ریپ اور 112 زناء باالجبر کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔ دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد نے گوجرانوالہ کا سکون تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔