گوجرانوالہ: خاتون سمیت 3 افراد پر اسرار طور پر لاپتہ

Last Updated On 15 December,2019 09:57 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ سے خاتون سمیت تین افراد پر اسرا طور پر لاپتہ ہو گئے ۔پولیس نے گاڑی اور ضروری دستاویزات قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس کے مطابق چہل کلاں کے قریب سفید رنگ کی کار ایل زیڈ ایل 3329 کھڑی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کی تلاشی کے دوران تین شناختی کارڈ، موبائل اور دیگر ضروری کاغذات ملے۔

ملنے والے شناختی کارڈ فیضان اسکی بیوی فائزہ اور عاکف کے ہیں جو کہ والٹن روڈ لاہور کے ہیں۔ پولیس نے کار اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔