گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) محکمہ وائلڈ لائف نے گرجاکھی دروازہ کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر جنگلی جانوروں کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گرجاکھی دروازہ کے قریب قیمتی جنگلی جانوروں کی سمگلنگ کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان پرندوں اور جانوروں کو سندھ اور پنجاب سمگل کرتے تھے۔
ملزمان سے 1 ہرن، 21 مگھ ، لاتعداد تیلیر، تین جنگلی چکور اور دو کالے تیتر برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان سے جنگلی جانوروں کا گوشت بھی برآمد ہوا۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے عدالت میں پیش کر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے جنگلی جانوروں کی نیلامی کا حکم دیدیا اور دونوں مجرنوں کو 10/10 ہزار جرمانہ کا حکم دیدیا۔