گوجرانوالہ تا لاہور شٹل ٹرین چلانے کی منظوری، تعمیراتی کام شروع

Last Updated On 08 January,2020 10:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ تا لاہور شہر تک شٹل ٹرین چلانے کی وفاقی حکومت نے منظوری دے دی، سپیشل ٹریک و دیگر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا۔ شٹل ٹرین سروس کے اعلان کے بعد شہری بھی خوش ہیں۔

گوجرانوالہ سے لاہور تک شٹل ٹرین چلانے کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، شٹل ٹرین کے لیے گوجرانوالہ میں سپیشل ٹریک بنانے کے ساتھ ساتھ پرانی لائنوں کی مرمت بھی جاری ہے جس کا کام رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔

شٹل ٹرین نہ ہونے سے دیگر ٹرینوں میں مسافروں کا رش لگا رہتا تھا اور انہیں ٹرین میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا تھا۔ گوجرانوالہ سے روزانہ ہزاروں طالبعلم، تاجر اور ملازمت پیشہ افراد لاہور کی طرف سفر کرتے ہیں جو اس سروس کے آغاز سے بہت خوش ہیں۔

اس سروس کے انعقاد سے گوجرانوالہ اور لاہور کے راستے میں آنے والے دیگر سٹیشن کے مسافر بھی مستفید ہو سکیں گے۔
 

Advertisement