گوجرانوالہ: 2019 میں 22 ہزار مقدمات درج، مختلف وارداتوں میں شہری 50 کروڑ کی اشیا سے محروم

Last Updated On 30 December,2019 09:29 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں رواں سال جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ضلع میں 22 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔ شہری ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں 50 کروڑ روپے کے قریب اشیا سے محروم ہوئے۔

گوجرانوالہ میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، 2019 کے دوران اڑھائی ہزار کے قریب چھینا جھپٹی کی وارداتیں ہوئیں جن میں شہری 1 ہزار کے قریب موٹر سائیکلوں، 47 کاروں اور اڑھائی سو کے قریب مویشیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

ضلع بھرمیں دوران ڈکیتی 15 جبکہ زیادتی کے بعد 4 بچوں سمیت 190افراد قتل کر دیئے گئے، 10 گینگ ریپ اور 112 زناء باالجبر کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد نے گوجرانوالہ کا سکون تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

 

Advertisement