گوجرانوالہ: منشیات فروشی کیخلاف آواز کیوں اٹھائی؟ ق لیگی رہنما قتل

Last Updated On 27 January,2020 04:42 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلم لیگ ق شکایات سیل کے سٹی چیئر مین شیخ عثمان کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلم لیگ ق کو قتل کر دیا گیا، ق لیگ شکایات سیل کے سٹی چئیرمین شیخ عثمان اپنی فیکٹری کے باہر کھڑے تھے کہ ان پر فائرنک کی گئی۔

ق لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اکرام بابر کا کہنا تھا کہ شیخ عثمان نے پولیس کو کوٹلی رستم میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کی تھی، منشیات فروشوں نے ہی شیخ عثمان کو قتل کیا ہے۔

قتل کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں حملہ آور کو قتل کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گرجاکھ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم مدد علی کی گرفتاری کےلئے چھاپے شروع کر دیئے گئے۔
 

Advertisement