آرمی چیف کے والد کے نام سے منسوب کرنل باجوہ سپورٹس کمپلیکس تیاری کے آخری مراخل میں داخل

Last Updated On 15 March,2020 08:53 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کے نام سے منسوب کرنل باجوہ سپورٹس کمپلیکس تیاری کے آخری مراخل میں داخل، اس منصوبے پر 36 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

گوجرانواالہ کے علاقہ گکھڑ میں 55 کنال اراضی پر کرنل باجوہ سپورٹس کمپلیکس بنایا گیا ہے جس میں ہاکی، کرکٹ اور فٹ بال کے علیحدہ سے گرائونڈز بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، لان ٹینس کے کورٹ بھی شامل ہیں۔ اس سپورٹس کمپلیکس سے نوجوان بہت خوش ہیں۔

ہاکی اور فٹ بال گرائونڈ میں آسٹروٹرف بھی بچھا دیا گیا ہے جبکہ رات کے اوقات میں ہونے والے مقابلوں کے لیے لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ کرنل باجوہ سپورٹس کمپلیکس میں ملکی و غیر ملکی مقابلے کروائے جائیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

اس سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ماہ کے آخر میں کریں گے۔