کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں گزشتہ برس سائبر کرائمز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سائبر ڈیٹا چرانے کے 2018 میں 35، 2019 میں 95 واقعات ہوئے، جنسی ہراسگی کے 2018 میں 207 واقعات، گزشتہ برس 292 واقعات رپورٹ ہوئے۔
2018 کے مقابلے میں گزشتہ سال سائبر کرائمز کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہوا، جعلی آئی ڈی بنانے کے 67 واقعات رپورٹ کئے گئے۔ جرائم میں ملوث موبائل فون خریدنے کے 78 واقعات، جعلی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے 167 واقعات رپورٹ ہوئے۔
انٹرنیٹ پر شرانگیز تقاریر کرنے کے 28 واقعات رپورٹ کئے گئے۔ سائبر دہشتگردی کے 25 واقعات رپورٹ کئے گئے۔ کسی کے سسٹم کو ہیک کر کے ڈیٹا ضائع کرنے کے 30 واقعات سامنے آئے۔