کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ کا دہلی کالونی میں غیرقانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، ایک سو اکیاون گز پر تعمیر کی جانے والی بارہ منزلہ عمارت کے اندورونی حصوں کو مشینری کے ذریعے مسمار کیے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ادارے ایکشن میں، دہلی کالونی میں کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ کی کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ایک سو اکاون گز پر تعمیر کی جانے والی بارہ منزلہ عمارت کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ ہیوی مشینری سے اندرونی و بیرونی کچھ حصوں کو گرایا گیا۔
خوف میں مبتلا علاقہ مکین کہتے ہیں پہلے اداروں نے عمارتیں بننے دیں اب ایکشن ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی بارہ منزلہ عمارت کو چار سے پانچ روز میں گرانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔