فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پولیس حراست سے ملزم کو چھڑوانے کے لیے 25 افراد نے حملہ کر دیا اور اہلکاروں پر شدید تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ مریدوالا پولیس حراست سے ملزم کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا، ملزم بلال کو پولیس حراست سے بھگانے کیلئے 25 افراد نے پولیس پر شدید تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں کے وار کئے اور اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی، تھانہ صدر سمندری میں 5 نامزد اور 15 نامعلوم افراد پر پولیس ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔