ٹنڈوالہیار: (دنیا نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک اور حوا کی بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی۔ کمسن نو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ٹنڈوالہیار کی گنجان آباد نواب کالونی میں ہوئی۔
پولیس نے رشید نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ نو سالہ سکینہ کو طبی امداد کے لئے پولیس تحویل میں حیدر آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گھر میں ملزم نے گہرے گڑھے بھی کھود رکھے تھے۔ پولیس کے ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔