اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ڈاکو ایک شہری سے پیسے لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال بھیجا گیا، دونوں پمز ہسپتال میں دم توڑ گئےجبکہ پولیس اہلکار اور ڈاکو زخمی ہو گیا۔ گشت پر مامور پولیس کمانڈوز پہنچ گئے ہیں۔