اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان نے اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جی شریک ہوں گے، وزارتوں اور اداروں کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے، وفاق اور صوبوں کی سیٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، شہریوں کی شکایات پر اداروں سے ملنے والے ریلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو سیڑیزن پورٹل کے تحت عوامی ریلیف پر بریفنگ دی جائے گی، پی ایم ڈلیوری یونٹ اداروں کو لکھے مراسلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا، شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔