اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے خلاف دائر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی غیر جانب داری اور چھان بین کے تمام عمل کی شفافیت کو چیلنج کردیا
تحریری درخواست دائر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مالی حسابات سے متعلق دستاویزات ، سٹیٹ بنک کے بھجوائے ریکارڈ میں انکشاف کردہ 23 اکاؤنٹس کی تفصیل کی فراہمی سے انکار، شفافیت اور شواہد اور ثبوت دینے کے باوجود مختلف ممالک میں پی ٹی آئی کے بینک کھاتوں کی چھان بین کے لیے کوئی کاروائی نہ کرنے کے سنگین الزامات کئے گئے ہیں، سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کی درخواست مناسب حکم کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوادی، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریقین کو 11 مارچ کو دوبارہ بلالیا۔