اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مظالم کیخلاف کھل کر بات کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامہ ای اور تک صدر رجب طیب اروان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہندوستان میں مظالم کے خلاف بات کرنے پر سپریم لیڈر خامنہ ای اور صدر اردگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
I want to thank Supreme Leader Khamenei, & President Erdogan, for speaking against the oppression & massacre of Muslims in India & Kashmiris in IOJK by the Hindu Supremacist Modi regime. https://t.co/sUeIJ81q58
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2020
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہندو بالادست مودی حکومت ہندوستان اور کشمیریوں کے مسلمانوں پر ظلم وبربریت کر رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ مسلم دنیا کی طرف سے کچھ ہی آوازیں اس کی مذمت کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندو بالادست مودی حکومت کے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مغرب میں زیادہ آواز اٹھائی جا رہی ہے۔