کرونا وائرس سے پریشان نہیں البتہ بیٹے کو تشویش تھی: جمائما

Last Updated On 04 March,2020 05:21 pm

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے پریشان نہیں البتہ بیٹے کو تشویش ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں اس نے خوف پھیلایا ہوا ہے، وہیں پر اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک، ڈبلیو ایچ او سمیت دنیا بھر کے ممالک تگ و دو ہیں۔ اسی حوالے سے ایک خبر برطانیہ سے آئی ہے، یہ خبر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ سے متعلق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ کرونا وائرس کے شبہ میں پڑوس میں پوری فیملی کو طبی عملے کی جانب سے ایمبولینس میں لے جایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق وہ خود پریشان نہیں ہیں البتہ بیٹے کو تشویش ہوگئی تھی مگر اب اس نے بھی مان لیا ہے کہ اس میں ایسی کوئی علامت نہیں ہے۔
 

Advertisement