خیبرپختونخوا میں سرجیکل ماسک کی افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف

Last Updated On 04 March,2020 12:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے بعد خیبر پختونخوا سے سرجیکل ماسک افغانستان سمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سمگلنگ کے باعث صوبہ میں سرجیکل ماسک کے بحران سمیت قیمتیں بھی مزید بڑھ گئیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے خدشات کے باعث سرجیکل ماسک کی مانگ اور استعمال میں اضافہ ہوا ہے، میڈیکل سٹورز مالکان کے مطابق ہول سیل میں ماسک نہیں مل رہے جبکہ بلیک میں افغانستان اور ایران اسمگل کیا جاتا ہے۔ شہر کے میڈیکل سٹورز میں سرجیکل ماسک نہیں مل رہا اور جن کے پاس موجود ہے تو وہ بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ماسک کی سمگلنگ اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو تحقیقات کرنی چاہئے۔
 

Advertisement