ورلڈ بینک نے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لئے 12 ارب ڈالر مختص کر دیئے

Last Updated On 04 March,2020 12:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کے لئے ورلڈ بینک نے 12 ارب ڈالر کی رقم مختص کر دی۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو دھچکا، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک یہ وائرس 60 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ورلڈ بینک نے موجودہ صورتحال پر ہنگامی طور پر 12 ارب ڈالر کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت متاثرہ ممالک کے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کی خاطر ادویات اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔

ورلڈ بینک نے گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر اس رقم میں سے 2 ارب ڈالر معاشی سرگرمیوں میں استحکام لانے کے لئے بھی مختص کیے ہیں۔
 

Advertisement