چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ کتنے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں؟

Last Updated On 04 March,2020 02:39 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) کرونا وائرس 70 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وباء سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی ہے۔

جہاں پوری دنیا میں وائرس کے خوف کے سائے پھیل رہے ہیں وہاں ہمیں اس بات سے بھی باخبر رہنا چاہیے کہ اس وباء سے متاثر ہونے والے کتنے مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2 مارچ تک کرونا وائرس سے متاثر 49856 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کیے جاچکے ہیں۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ کے مطابق اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح پچھلے 19 دنوں میں 50 فیصد تک بڑھی ہے۔

 

 

Advertisement