اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھی صحافی عزیر میمن کے قتل کے معاملے پر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے جس طرح اس قتل کو طبعی موت قرار دیا وہ قابل مذمت ہے، سندھ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔
وفاقی وزیر فواد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقتول خود قاتل بتا کر گیا ہے، ایسے کیسے خاموش ہو جائیں، سندھ کے کرتا دھرتا اتنی آسانی سے اس قتل سے نہیں بچ سکتے، پہلے دن شیریں مزاری اور میں نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی تھی کہ عزیز میمن کے قتل کی تفتیش وفاقی ایجنسی کو کرنی چاہئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اس قتل کے پس منظر حقائق کی روشنی میں سندھ پولیس اس کی تفتیش کر ہی نہیں سکتی، آج سندھ پولیس نے جس طرح اس قتل کو طبعی موت قرار دیا وہ قابل مذمت ہے۔