پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلی محمود خان اور وفاقی وزیر فواد چودھری کے درمیان ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دونوں تھپڑ واقعے کا ذکر کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری نے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، مشیر اجمل وزیر اور مشیر ضیاء اللہ بنگش بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو ہو رہی تھی کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے تھپڑ رسید کرنے پر فواد چودھری کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کو تھپڑ مار کر بہت بہترین کام کیا۔ شوکت یوسفزئی نے لقمہ دیا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، وہ اپنی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں تھا۔ اس دوران فواد چودھری نے کہا کہ میں نے اسے کہا کہ تمہارا اپنا گھر بار نہیں ہے۔