اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوامی مفاد کیلئے ہے، سوشل میڈیا کمپنیز کو اقتصادی قوانین کے تحت رجسٹر کرانا لازمی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا امریکا اور برطانیہ میں بھی سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے، امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا پر پاکستان کی طرح تنقید نہیں کی جاتی۔
خیال رہے وفاقی حکومت نے ٹوئٹر، فیس بک، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر آن لائن سوشل میڈیا سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری دی ہے جس کے تحت ان تمام کمپنیوں کو پاکستان میں رجسٹر ہو کر اپنے دفاتر قائم کرنے ہوں گے اور پاکستان کے سائبر قوانین کے مطابق عمل کرنا ہو گا، بصورت دیگر انہیں بلاک کر دیا جائے گا اور 50 کروڑ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔