اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف فیملی صرف یہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی خاندان کو باہر جانے دیا جائے، پاکستان کی سیاست سے شریف فیملی کا دل بھر چکا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت مان جائے تو یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دینگے۔