اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں نہیں آ رہے، شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے شہباز شریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، شہباز شریف خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔