اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر تحقیقات کے لئے آزاد کمیشن بنانے کی تجویز دے دی۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس بات کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئی جعلسازی سے تیار کرائی گئیں تھیں، اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے ؟ اس کیلئے آزاد کمیشن بٹھانا ہوگا۔