اسلام آباد: (دنیا نیوز) حالیہ آٹا بحران سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران کی بنیادی وجہ بد انتظامی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کوبھجوائی گئی رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران کی بنیادی وجہ بد انتطامی ہے، ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا جبکہ اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سٹیزن پورٹل سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتہ شیڈول کیا جائے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی سیٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کو پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے اداروں کو لکھے گئے مراسلوں پر عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔