اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا بحران کے ذمہ داروں کی چھٹی ہونی چاہیے، مافیا ساری حکومتوں میں موجود ہوتے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کل مہنگائی کا دور ہے، دو سال میں بائیس لاکھ لوگوں کا بے روزگار ہونا تشویشناک ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس کے ذمہ داروں کی چھٹی ہونی چاہیے۔ مافیا ساری حکومتوں میں موجود ہوتی ہے۔ حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں 40 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات بڑھنے کا امکان ہے جبکہ برآمدات میں 2 فیصد گروتھ بڑھی ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نواز شریف وعدہ کر کے گئے ہیں، انھیں وآپس آنا چاہیے۔